مملکت ممنون حسین کی جاپان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سے بات چیت

169
APP28-05 ISLAMABAD: May 05 - Ambassador-designate of Pakistan to Japan Dr. Asad Majeed Khan called on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان قریبی دوست اور قابل اعتماد معاشی شراکت دار ہیں، پاکستان تجارتی، کاروباری، توانائی اور تعمیری صلاحیتوں میں اضافہ کا خواہش مند ہے۔ یہ بات انہوں نے جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے سفیر نامزد ہونے پر ڈاکٹر اسد مجید خان کو مبارکباد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ جاپان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) پر پاکستان کے موقف کی حمایت کے لئے آمادہ کریں گے اور یہ ان کا اہم مقصدہونا چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارت کے اضافے کی ضرورت ہے تاکہ تعلقات کو مزید فروغ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان میں سرمایہ کاری کا بہت رجحان ہے اس لئے پاکستان بھی جاپان میں برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے نامزد سفیر پر زور دیا کہ وہ جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر قائل کریں۔