ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان چور ، منی لانڈرنگ کرنےوالا امپورٹڈ اور غیر ملکی ایجنٹ ثابت ہو گیا ، مصدق ملک کی پریس کانفرنس

260
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی سینئر صحافی ارشد شریف مرحوم کے گھر آمد، والدہ اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وزیرمملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان چور ، منی لانڈرنگ کرنےوالا امپورٹڈ اور غیر ملکی ایجنٹ ثابت ہو گیا ہے،

الیکشن کمیشن میں جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے، 450 کنال زمین کے لئے ملک ریاض کو غریب عوام کے 250 ملین ڈالرتحفے میں دےدیئے، 2 ملین پائونڈ کے لئے بجلی گھر لگانے میں کے الیکٹرک کی 250 ار ب روپے کی سرمایہ کاری کو منسوخ کرادیااور 300 ارب روپے کی اضافی بجلی کے الیکٹر ک کے حوالے کر دی، قانون کے تحت کسی غیر ملکی کمپنی یاشہری سے فنڈز لینے والی سیاسی جماعت تحلیل ہو جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےکیا۔ مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے جیب سے کاغذ نکال کرلہرایاتھااور کہا تھا کہ دیگر تمام سیاسی جماعتیں ایجنٹ ہیں۔ آج پتہ چل گیا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ لینےوالاایجنٹ ہے یا سیاسی جماعتیں۔ عمران خان رومیتاشیٹی ، چرن جیت سنگھ اور دیگر غیرملکیوں سے پارٹی کے لئے فنڈز لیتے رہے ہیں۔

غیر ملکی ایجنٹ وہ ہے جس نے بیرونی فنڈنگ لی ہے ۔350 غیر ملکی کمپنیوں سے پیسے لینے والا خود امپورٹڈ ہے ہم نہیں۔ قانون کے مطابق کسی غیر ملکی کمپنی کسی دوسرے ملک کی کابینہ کے رکن یاغیر ملکی شہری سے سیاسی جماعت کے لئے پیسے نہیں لےسکتے ، اگر لیں گے توپارٹی تحلیل ہو سکتی ہے۔ عمران خان دوسرو ں کوچور کہتے ہیں ،

انہوں نے 450 کنال زمین کے لئے ملک ریاض کو غریب عوام کے 250 ملین ڈالر تحفے میں دے دیئےاور یہ پیسے ملک ریاض کے اکائونٹ میں چلے گئے ۔انہوں نے کہاکہ ابراج کمپنی کے عارف نقوی نے جو منی لانڈرنگ کی ہے اسے تو 290 سال کی سزاہونی ہے۔ منی لانڈرنگ کے لئے باقاعدہ کرکٹ کلب بنایاگیا اور 2 ملین پائونڈ میں سودا طے کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی فراہمی کے لئے سرمایہ کاری کرنی تھی اور کراچی میں بجلی کی فراہمی کے لئے جو بجلی گھر کے الیکٹرک نے لگانا تھا 2020 کے بعد پی ٹی آئی کے پاس جب پیسے آ گئے تو دتانگ کول پاور پراجیکٹ جواپنے آخری مراحل میں تھااس میں 250 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہونی تھی وہ ختم کرادیاگیا ۔ 2 ملین پائونڈ میں یہ تمام معاملہ طے پایا۔ عمران خان نے 250 ارب روپے کی سرمایہ کاری 2 ملین پائونڈ میں بیچ دی۔

انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سے فراہم کی جا رہی تھی لیکن عمران خان نے 2 سے 3 ملین پائونڈ کےعوض بجلی کی فراہمی 2 ہزار میگاواٹ سے بڑھا دی جس کی قیمت تقریباً 300 ارب روپے بنتی ہے۔ یہ بجلی پاکستان کےتمام شہریوں کو ملنی چاہیے تھی جو عمران خان نے اپنے فائدے کےلئے کے الیکٹرک کے حوالے کر دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو اپنے آپ کو صادق اور امین کہتاہے وہ پارٹی کے کاغذات پر مسلسل بیان حلفی دیتے رہے ، 16 بین الاقوامی اکائونٹ چھپائے،کیا وہ اب بھی اس کے باوجود صادق اور امین ہیں؟دوسری طرف ایک سابق وزیراعظم کواپنے بیٹے کی کمپنی سے بطور ڈائریکٹر پیسے نہ لینے پر سزا دے دی گئی۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیاہے ۔اب قانون اور آئین کے مطابق آگے کارروائی ہو گی