اوکاڑہ۔ 21 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے دریا میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے دریائے ستلج سے ملحقہ ٓابادیوں کے مکینوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جتنی تباہ کاریاں 1988 اور 1995 میں ہوئی ہیں اس دفعہ خدشہ ہے کہ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال دیکھتے ہوئے شاید صورتحال زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بار بار اعلانات کروائے جا رہے ہیں لہذا ابادی مکینوں اور ان کے عزیز و اقارب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں یا اپنی مدد اپ کے تحت فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں انہوں نے کہا کہ انسانی جانیں انتہائی قیمتی ہیں جن لوگوں کے عزیز و اقارب دریائے ستلج سے ملحقہ ابادیوں میں مقیم ہیں اور وہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ نہ کر سکتے ہوں وہ فوری طور پر اپنے عزیز و اقارب سے رابطہ کر کے انہیں میں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں کے جو لوگ نقل مکانی کرنے سے رہ گئے ہیں ان کے انخلاء کے لیے ریسکیو1122 پاک آرمی و دیگر متعلقہ ادارے جاں فشانی سے کام کریں انہوں نے مقامی لوگوں کو فوری طور پر سامان سمیت نقل مکانی کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ممکنہ سلابی صورتحال کے پیش نظر تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں کو فوری طور پر خالی کروایا جارہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381233