35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومزرعی خبریںمناسب عمر کی پنیری کی منتقلی دھان کی اچھی پیداوار کے لیے...

مناسب عمر کی پنیری کی منتقلی دھان کی اچھی پیداوار کے لیے بہت ضروری ہے،محکمہ زراعت پنجاب

- Advertisement -

سیالکوٹ۔19جون (اے پی پی):ایگریکلچر آفیسر(ٹیکنیکل )محکمہ زراعت سیالکوٹ ذیشان گوارئیہ نے کہا ہے کہ کھیت میں مناسب عمر کی پنیری کی منتقلی دھان کی اچھی پیداوار کے لیے بہت ضروری ہے ۔کدو کے طریقہ سے تیار کی ہوئی پنیری25 سے 30 دن میں منتقل کرنے کے قابل ہو جاتی ہے جبکہ خشک طریقہ سے کاشت کی ہوئی پنیری 35 سے 40 دن میں تیار ہوتی ہے سب اقسام کے لیے موزوں عمر 25 سے 40 دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر منتقلی کے وقت پنیری کی عمر 25 دن سے کم ہو توپودے نازک ہونے کی وجہ سے گرمی برداشت نہیں کر سکتے اور کافی تعداد میں مر جاتے ہیں اس طرح پودوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=369974

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں