منافع بخش فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے آئندہ بجٹ میں متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں، سید فخر امام

46
پاکستان میں اس سال 4 فصلوں میں ریکارڈ پیداوار ہوئی ، یوریا کھاد کی قلت نہیں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے، سید فخرامام

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ منافع بخش فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور غذائی قلت پر قابو پانے سمیت آئندہ بجٹ میں متعدد اقدامات تجویز کئے جا رہے ہیں۔

پاکستان کے قومی نظام برائے خوراک ڈائیلاگ کی تیاری کے حوالے سے اقوام متحدہ کے نظام برائے خوراک سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سید فخر امام کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت فصلوں کے حوالے سے ہی بڑی معیشت نہیں بلکہ مویشیوں کے حوالے سے بھی بڑی معیشت بن کر ابھر رہا ہے۔

وفاقی وزیر سید فخر امام کا کہنا تھا کہ کپاس کی فصل کی بحالی اور پام آئل کی پیداوار بڑھانے کے لئے نئی راہیں تلاش کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منافع بخش فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے آئندہ بجٹ میں متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

سید فخر امام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غذائی قلت پر قابو پانے کے لئے بچوں کو مفت کھانے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی خواتین کو بااختیار بنانے کے حق میں ہوں ۔