منبج میں شامی فورسز اور داعش میں دوبدولڑائی

170
Fighters of the Syria Democratic Forces (SDF) stand inside a building near Manbij, in Aleppo Governorate, Syria, June 17, 2016. REUTERS/Rodi Said

دمشق ۔ 24 جون(اے پی پی) شام کے شمالی صوبے حلب میں واقع شہر منبج میں امریکا کی حمایت یافتہ شامی ڈیمو کریٹک فورسز(ایس ڈی ایف) اور داعش کے جنگجووں کے درمیان دو بدو لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ منبج کے مغربی علاقوں میں کرد اور عرب جنگجو داخل ہوگئے ہیں اور ان کے اس دھاوے کے بعد ان کی داعش کے جنگجووں کے ساتھ شدید لڑائی ہورہی ہے۔کرد ملیشیا اور عرب اتحاد پرمشتمل شامی ڈیمو کریٹک فورسز نے گذشتہ ماہ ترکی کی سرحد سے چالیس کلومیٹر دور واقع شہر منبج پر چڑھائی کی تھی۔