23.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںمنجھو شوری پولیس کی کارروائی ،قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

منجھو شوری پولیس کی کارروائی ،قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

- Advertisement -

ڈیرہ مراد جمالی ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):منجھو شوری پولیس نے پولیس تھانہ کیٹل فارم جعفرآباد کے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات اور ایس ایس پی نصیر آباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک کے خصوصی احکامات پر زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل تمبو گلاب خان شیخ ،

- Advertisement -

ایس ایچ او پولیس تھانہ منجھو شوری سب انسپکٹر حامد بمبل نے اپنی ٹیم ہیڈ کانسٹیبل منظور احمد لاشاری و دیگر پولیس ملازمان کے ہمراہ کارروائی کرکے پولیس تھانہ کیٹل فارم جعفرآباد کے قتل کے مقدمہ فرد نمبر 25/2023 زیر دفعہ 302-324 ت پ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایس ایچ او پولیس تھانہ کیٹل فارم سکندر سعید عمرانی کے حوالے کردیا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=405272

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں