راولپنڈی۔19جنوری (اے پی پی):مندرہ پولیس نے قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار گرفتار کر لیا ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری شاہ زیب نے فائرنگ کر کے نوید نامی شخص کو قتل اور دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔اشتہاری نے گزشتہ سال ایک اور واقعہ میں فائرنگ کر کے خاتون کو بھی زخمی کر دیا تھا،
اشتہاری کے دو ساتھی ذیشان اور ضمیر قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ مندرہ پولیس نے خطرناک اشتہاری مجرم کو ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے گرفتار کیا۔سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گے۔