مندرہ پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر شہری کو اغوا کر کے قتل کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا

119
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

راولپنڈی ۔2نومبر (اے پی پی):مندرہ پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر شہری کو اغوا کر کے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس نے ساتھیوں کے ہمراہ رشید نامی شخص کو اغوا کر کے قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ رواں سال جولائی میں درج کیا گیا تھا،

پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم نے شہری کو قتل کر کے نعش کے ٹکڑے کرنے اور اس کو چھپانے کا انکشاف کیا۔ملزم کی نشاندھی پر نعش کی باقیات برآمد کر لی گئیں۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔