برلن ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ہونے والا منسک معاہدہ روس اور یوکرین کے مابین تمام تنازعات کے حل کے لئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فرانس اور یوکرین کے صدور اور جرمن چانسلر سے مذاکرات کے بعد پیوٹن کا کہنا تھا کہ مشرقی یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے جس پر روس کو گہری تشویش ہے۔