19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںمنشیات سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، لیڈی منشیات سپلائر سمیت...

منشیات سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، لیڈی منشیات سپلائر سمیت 6 ملزمان گرفتار کر کے 10 کلو سے زائد چرس برآمد ،راولپنڈی پولیس

- Advertisement -

راولپنڈی۔12اپریل (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز لیڈی منشیات سپلائر سمیت 6 ملزمان گرفتار کر کے 10 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزمہ نگہت سے ایک کلو 560 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم راحیل سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔

اسی طرح واہ کینٹ پولیس نے ملزم وقار سے ایک کلو 800 گرام چرس، ملزم اعظم سے ایک کلو 560 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم خالد سے ایک کلو 540 گرام چرس، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم سجاد سے ایک کلو 500 گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن "ڈرگ فری پنجاب” کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580944

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں