37.7 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںمنشیات سے پاک لاہور کا مشن جاری ، 4704 ملزمان گرفتار

منشیات سے پاک لاہور کا مشن جاری ، 4704 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔19مئی (اے پی پی):سی سی پی لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ منشیات سے پاک لاہور کا مشن جاری ہے۔رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں4 ہزارمیں 704ملزمان گرفتار اور 4ہزار607مقدمات درج کئے گئے۔پیر کو جاری بیان میں سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2ہزار660کلو چرس اور338کلو آئس برآمد ہوئی۔

ملزمان سے 215کلو افیون،207کلو ہیروئن اور26ہزار لیٹرسے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔ سٹی ڈویژن سے منشیات فروشی کے891،کینٹ سے 1059اورسول لائنزسے 462ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ صدرڈویژن سے 755، اقبال ٹاون سے 640اورماڈل ٹاون سے 897ملزمان گرفتار کئے گئے۔

- Advertisement -

سی سی پی او لاہور نے منشیات کے خاتمے کےلئے منظم کریک ڈائون جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات خصوصا آئس کے نشے سے بچانا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔ تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشوں کے خلاف باقاعدگی سے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنزکئے جائیں۔

انسدادِ منشیات کےلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ انفارمیشن شیئرنگ اور باہمی تعاون کویقینی بنایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ماڈرن ڈرگزکی خرید و فروخت اورآن لائن سپلائی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے منشیات کے کیسوں کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598613

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں