اٹک۔ 22 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلہ میں تھانہ فتح جنگ پولیس کی ٹیم گشت پر موجود تھی ایک مشکوک شخص جسکا بعد از دریافت نام و پتہ غلام متین ولد محمد سخاوت سکنہ تھٹی گجراں فتح جنگ بتلایا جس کی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر 1150 گرام چرس برآمد کرکے پاپند سلاسل کر دیا ایک اور کاروائی میں شراب فروش احمد خان اور عظمت علی کو شراب سمیت گرفتار کر لیا شراب فروش احمد
خان ولد محمد اکبر سکنہ چاساں والی ڈھیری فتح جنگ کے قبضہ سے 14 عدد بوتل شراب جبکہ عظمت علی ولد امانت علی ساکن حبیب آباد فتح جنگ سے 15 لیٹر شراب برآمد کر کے ہر دو ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا اسی طرح تھانہ جنڈ پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ جنڈ پولیس نے ظفر اللہ ولد غلام خلیل سے دورانِ چیکنگ پسٹل 9MM معہ ایمونیشن برآمد کر کے حوالات بند کر دیا۔