منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ، 10ملزمان ،گرفتار ،ساڑھے03کلو چرس بر آمد

86
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار

راولپنڈی۔ 12 فروری (اے پی پی):پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے ساڑھے03کلو سے زائد چرس اور اسلحہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم فیصل سے01کلو520گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم شہزاد سے 01کلو200گرام چرس،

صدر بیرونی پولیس نے ملزم راحیل سے 800 گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم وسیم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم وقاص سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم رفاقت سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم غفران سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جارہی ہے۔