منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ سول لائینز احمد پور شرقیہ کی چوکی لاری اڈا کی کامیاب کارروائی،6ملزمان گرفتاراور بھاری مقدار میں منشیات برآمد

67
Drug dealer
Drug dealer

احمدپورشرقیہ۔ 08 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ سول لائینز کی چوکی لاری اڈا نے کامیاب کارروائی کرکے 06 ملزمان کوگرفتار کرلیااور بھاری مقدار میں منشیات و شراب برآمدکرلی ہے،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سول لائینز کی چوکی لاری اڈا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر 06 ملزمان شاہد عباس، کریم بخش، سلیم، گلزار، طاہر اور افضل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01 کلو 180 گرام ہیروئن ، 01 کلو 210 گرام چرس،21 گرام کرسٹل آئس،10 کلو گرام بھنگ اور 20 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، منشیات ایک لعنت ہے، معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ بہترین کارروائی پر ڈی پی او نے تھانہ سول لائنز پولیس کو سراہا۔