راولپنڈی۔28ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کرتے ہوئے11منشیات فروش گرفتار کر کے 10کلوسے زائد چرس برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم خرم سے 01کلو600گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم جہانگیر سے 01کلو390گرام چرس،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ارسلان سے 01کلو250گرام چرس،ملزم رزاق سے 01کلو100گرام چرس،چکری پولیس نے ملزم خرم سے 01کلو370گرام چرس،
گوجر خان پولیس نے ملزم ثناء اللہ سے 01کلو60گرام چرس،ٹیکسلاپولیس نے ملزم شاہد سے 620گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم دوریز سے 600گرام چرس،ملزم منظور سے 550گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم ذیشان سے 360گرام چرس،ملزم فاروق سے 310گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395836