راولپنڈی۔12اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے خاتون سمیت 11ملزمان گرفتارکر کے ساڑھے12کلو سے زائدچرس برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم تفسیر سے 01کلو 800گرام چرس،سٹی پولیس نے ملزم قاسم سے 01کلو560گرام چرس،ملزم اسلام سے 01کلو501گرام چرس،ملزم سکندر سے 560گرام چرس،
دھمیال پولیس نے ملزم کاشان سے 01کلو500گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم عمران سے 01کلو 360گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم سمیر سے 01کلو250گرام چرس،ملزم ارشد سے 01کلو250گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزمہ شازیہ سے 650گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم جمال حیدر سے 600گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم منیر احمد سے 510گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=400472