منشیات فروشی،شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ،پتنگ بازی اورقماربازی میں ملوث55ملزمان گرفتار

133

راولپنڈی۔22فروری (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں منشیات فروشی،شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ،پتنگ بازی اورقماربازی میں ملوث55ملزمان گرفتارکرلئے گئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق نصیرا ٓباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 11ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں سفیر، فضل، محسن، ارشد، خرم، اسد، ارسلان، شہزاد، اشفاق، فیضان اور رمضان شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 31ہزار300 روپے، 10موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔وارث خان پولیس نے ملزم عبدالرحمان سے 600پتنگیں اور 02ڈوریں،صادق آباد پولیس نے 12ملزمان واجد،ذیشان،حمزہ،ولی،

نعمان،سفیر،بلال،صغیر،ذیشان،احسن،حسنین اور واجدسے 600پتنگیں معہ 06ڈوریں،رتہ امرال پولیس نے 03ملزمان حمزہ،مدثر اور ارشد سے 70پتنگیں،بنی پولیس نے 03ملزمان شہروز،سلمان اور سفیان سے 29پتنگیں معہ 02ڈوریں،نیوٹاؤن پولیس نے 02ملزمان عبداللہ اور شاہ زیب سے 35پتنگیں معہ 02ڈوریں،پیرودھائی پولیس نے ملزم عبداللہ سے 80پتنگیں اور ڈور،نصیرآباد پولیس نے ملزم شمروزاور شمشاد سے 170پتنگیں اور 15ڈوریں،ٹیکسلا پولیس نے 03ملزمان شاہد،عباس اور حنزلہ سے 30پتنگیں معہ 03ڈوریں برآمدکر لیں۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم شہروز سے 01کلو 300گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم نواب علی سے 01کلو350گرام چرس، ملزم رفیق سے 01کلو260گرام چرس،

واہ کینٹ پولیس نے ملزم خضر سے 60بوتل شراب،ملزم وقار سے 10لیٹر شراب،ملزم مطیع اللہ سے 05لیٹر شراب،صدر بیرونی پولیس نے ملزم سہیل سے 560گرام چرس،ملزم ثاقب سے 30لیٹرشراب،کہوٹہ پولیس نے ملزم ناصر سے 500گرام چرس،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عنایت سے 08لیٹر شراب،ملزم امجد سے 05لیٹرشراب،ریس کورس پولیس نے ملزم نعمان سے 10لیٹر شراب،

صادق آباد پولیس نے ملزم عید محمد سے 10لیٹر شراب برآمدکرلی۔سٹی پولیس نے ملزم عبداللہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،پیرودھائی پولیس نے ملزم ایاز سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم عمران سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم عمیر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔