28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںمنشیات فروشی میں ملوث4 ملزمان گرفتار،2کلو سے زائد چرس برآمد

منشیات فروشی میں ملوث4 ملزمان گرفتار،2کلو سے زائد چرس برآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 15 مئی (اے پی پی):کراچی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر کے دو کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔جیکسن اور سائیٹ اے پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث چار مبینہ ملزمان سے دوکلو 750گرام چرس

موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔جمعرات کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیر اکبر،اکبر علی ،شاہنوازاور عامرشامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو حیدر چالی پٹھان کالونی اور مسان چوک ریلوے پٹری سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597577

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں