اوکاڑہ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ کی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمے میں ملزم کو 09 سال قید کی سزا اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا ئی۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے جج نے 9C کے مقدمہ میں لیاقت علی کو جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔تھانہ بی ڈویژن پولیس نے دفعہ 9c تعزیرات پاکستان کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ پولیس کی پروفیشنل تفتیش، محنت اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت 9Cکے مقدمہ میں ملوث مجرم پر جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت کی جانب سے 09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے تفتیشی آفیسر اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کرنے والا قانون کی گرفت میں ہوگا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518083