ملتان۔ 02 نومبر (اے پی پی):ملتان تھانہ صدر پولیس کی کارروائی،ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ایس ایچ او تھانہ صدر صفدر بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سورج میانی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم خدا بخش عرف قلندری کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی 11 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔