شیخوپورہ 22 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ محمد سفیر نے تھانہ سٹی فاروق اباد کے مشہور منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث منشیات کے بین الاضلاعی سمگلر تنویر عرف عتیق کو 20 برس قید با مشقت اور اٹھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ، مجرم کو جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مزیدچھ ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔
استغاثہ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق اباد سب انسپکٹر واجد عباس نے 12 اگست 2024 کو مجرم عتیق کو ریلوے اسٹیشن فاروق اباد سے گرفتار کیا تھا ۔ اس نے یہ چرس فاروق اباد میں منشیات کے مختلف اڈوں پر سپلائی کرنے کرنا تھی ۔
مجرم کا تعلق ضلع سیالکوٹ سے ہے جو صوبہ کے پی سے چرس اور دیگر منشیات لا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا تھا ۔ ملزم کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے چالان مکمل کر کے فاضل عدالت کے روبرو سٹی فاروق اباد نے پیش کیا تھا۔ جس کے بعد مقدمہ کے اندراج سے صرف چار ماہ اور 10 روز کے بعد مجرم کو سزا کا حکم سنا دیا گیا ۔