- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جتوئی صلابت جاوید نے منشیات فروش کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزاسنادی۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ جتوئی کے ایس ایچ او مجتبیٰ خان اور تفتیشی افسر مشتاق احمد کی بہترین پراسیکیوشن اور ٹھوس شواہد پیش کرنے پرتھانہ جتوئی کے مقدمہ نمبر531/23 بجرم 9c کے ملزم محمد باشم ولد عبدالواحد قوم ناصر پٹھان سکنہ ناصر آباد لورالائی کو 9 سال قید کے ساتھ 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
- Advertisement -
ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے ایس ایچ او تھانہ جتوئی مجتبی ٰخان اور تفتیشی افسر مشتاق احمد بہترین پراسیکیوشن پر کرنے پر شاباش دی ہے۔
- Advertisement -