مظفرگڑھ۔ 16 فروری (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، ملزمان سے چرس برامد، مقدمات درج، حوالات بند کردیا گیا،پ
ولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو زوار حسین نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سعید احمد سے 1340 گرام چرس برامد کرتے ہوئے مقدمہ نمبر176/25 بجرم 9c درج کرتے ہوئے ملزم کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔
اسی طرح مزید کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبداللطیف سے 1460 گرام چرس برامد کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 177/25 بجرم 9c درج کر کے ملزم کو حوالات تھانہ بند کر دیا ہے۔