منشیات فروش ہماری نوجوان نسل اور پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ہیں،ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

155
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل اور پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ہیں،ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وزارت داخلہ ، اسلام آباد انتظامیہ اور آئی جی اسلام آباد کے ساتھ اجلاس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل اور پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ہیں، ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی تعلیمی اداروں میں نشے کے کاروبارکے خاتمہ کیلئے ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔