ملتان۔ 08 جنوری (اے پی پی):ملتان کی سیشن عدالت نے منشیات مقدمہ میں مجرم کو 10سال قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر منشیات مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عبدللہ ولد امان اللہ کو 10سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے فیصلے میں قرار دیا ہے اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو مجرم کو چھ ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی۔سال 2023ء میں تھانہ مظفر آباد پولیس نے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1850 گرام چرس برآمد کی تھی، لزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی گئی،ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا گیا،جس پر معززعدالت نے مجرم عبداللہ کو 10سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔