27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومضلعی خبریںمنشیات نسلوں کی تباہی کا باعث ہے ، ڈی پی او

منشیات نسلوں کی تباہی کا باعث ہے ، ڈی پی او

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 24 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نسلوں کی تباہی کا باعث ہے،منشیات فروشوں کیخلاف ضلع بھر میں بھرپور مہم جاری ہے۔منشیات سمگلرز کا نیٹ ورک ختم کرنے کیلئے ضلع بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔تمام تھانہ جات میں منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔منشیات کے خاتمہ میں شہری اپنا کردار اداکرتے ہوئے پولیس کا ساتھ دیں۔دریں اثناء چنیوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتارکرلیا۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے ساڑھے6 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔

تھانہ بھوانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں سے اڑھائی کلوگرام سے زائد چرس،ناجائز اسلحہ پسٹل برآمدکرلیا۔ملزمان میں خالد جاوید،غضنفر شامل ہیں۔تھانہ رجوعہ پولیس نے خاتون منشیات فروش فاطمہ بی بی سے 22سو گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ لالیاں پولیس نے منشیات فروش ایوب کے قبضہ سے 1350گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتارکرلیا۔منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا عمل جاری ہے۔\

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382243

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں