منشیات و شراب فروش گرفتار،منشیات برآمد،مقدمات درج،پولیس ترجمان

51
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

مظفرگڑھ۔ 18 نومبر (اے پی پی):انچارج چوکی سلطان کالونی سب انسپکٹر ہارون کا منشیات و شراب فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،ملزمان سے 1360 گرام چرس اور 110 لٹر دیسی شراب سمیت 160 لیٹر لہن برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے، ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس ترجمان کے مطابق انچارج چوکی سلطان کالونی سب انسپکٹر ہارون نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1360 گرام چرس موقع پر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم محمد فیاض سے 110 لیٹر دیسی شراب اور 160 لیٹر لہن برآمد کرکے مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا ہے۔