ہری پور۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے انسدادمنشیات محمداعظم خان سواتی نے کہاہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف بھرپورقانونی کاروائی جاری ہے،منشیات کیخلاف کاروائی پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،مستقبل کے معماروں کواس ناسورسے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ منشیات کے عادی افرادکی بحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،منشیات کے عادی افرادسے معاشرے میں مثبت کرداراداکرنے اوراس لعنت کیخلاف لڑنے کی صلاحیت وسوچ پیداکرنے پربھی کام کررہے ہیں۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے ہریپورسنٹرل جیل کادورہ کرنے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمروزیراعلی خیبرپختونخواکے مشیربرائے جیل خانہ جات تاج محمدترند،ممبرصوبائی اسمبلی ارشدایوب اور انٹی نارکوٹکس فورس کے کمانڈربریگیڈیئرفاروق بھی موجودتھے۔جیل سپرنٹنڈنٹ مقصود الرحمان خٹک نے وفاقی وزیربرائے انسدادمنشیات محمداعظم خان سواتی کوہریپورجیل کے حوالے سے مفصل بریفنگ بھی دی۔وفاقی وزیربرائے انسدادمنشیات نے جیل میں پولیس ودیگرسٹاف اورقیدیوں کے مشکلات کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائیگا،یہ انکا بنیادی حق ہے،ہریپورجیل ہزارہ ڈویژن کاسب سے بڑاجیل ہے،میڈیکل،سپورٹس ودیگرمسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا۔وفاقی وزیرمحمداعظم خان سواتی نے کہاکہ جرائم کی پاداشت میں سزاکاٹنے والے ملزمان کیلئے بھی موجودہ حکومت اقدامات اٹھارہی ہیں جو اپنے سزاپوری کرنے کے بعدمعاشرہ میں ایک اچھا اورمثبت کرداراداکرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ منشیات کے ناسورکے خاتمے کیلئے پاکستان تحریک انصاف حکومت نے2019میں جوڈرگ پالیسی مرتب کی ہے،ہمارے قانون نافذکرنیوالے اداروں کالا اینڈآرڈرکے بعد دوسری اہم ڈیوٹی منشیات کاروک تھام اوراس کیخلاف کاروائی ہے۔