لاہور۔17جنوری (اے پی پی):لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم آصف کو9 سال قید اور80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد ندیم بٹ نے ملزم آصف کو 9 سال قید اور80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
لاہور کے پولیس تھانہ بھاٹی گیٹ میں2024 میں ملزم کے خلاف 9-C کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،ملزم کے قبضہ سے 2 کلو منشیات برآمد ہوئی تھی۔استغاثہ کی جانب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا اظہر امین نے گواہان اور شواہد پیش کئے ،عدالت نے تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی۔