اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے منشیات کی بڑی مقدار قبضہ میں لینے، غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑنے اور ساحلی علاقوں میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی سمگلنگ کو روکنے میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کوسٹ گارڈز کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈی جی کی طرف …
منشیات کی بڑی مقدار قبضہ میں لینے، غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑنے اور ساحلی علاقوں میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی سمگلنگ کو روکنے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی لائق تحسین ہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے منشیات کی بڑی مقدار قبضہ میں لینے، غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑنے اور ساحلی علاقوں میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی سمگلنگ کو روکنے میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کوسٹ گارڈز کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈی جی کی طرف سے منصب سنبھالے جانے کے بعد سے آپریشنل صلاحیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گذشتہ 8 ماہ کے دوران 1493 غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑا جبکہ مارچ 2016ءسے اب تک 367 غیر قانونی نقل مکانی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔








