منشیات کی بھاری مقدار برآمد،ملزم گرفتار،مقدمہ درج

67
ڈرگ فری پنجاب وژن کے تحت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن،خاتون سمیت سات ملزمان گرفتار،ایک ملزم کو 9 سال قید کی سزا

مظفرگڑھ۔ 02 جون (اے پی پی):پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش قیصر حسین سے 10 کلو 720 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قصبہ گجرات عصمت عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم قیصر حسین کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 10کلو 720 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے۔