28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںمنشیات کے نقصانات اور نوجوان نسل کو اس سے دور رکھنے کیلئے...

منشیات کے نقصانات اور نوجوان نسل کو اس سے دور رکھنے کیلئے آگاہی واک

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان۔ 29 اگست (اے پی پی):عوام میں منشیات کے نقصانات اور نوجوان نسل کو اس سے دور رکھنے کے لیے پنجاب پولیس کی طرف سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،آر پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن(ر) سجاد حسن اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے عوام میں آگاہی کے لیے ڈی ایس پی سٹی عبدالرحیم لغاری کی زیر سر پرستی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں صرافہ بازار کے تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرحیم لغاری نے کہا کہ نشہ صحت مند معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہا ہے جس سے مختلف اقسام کے جرائم جنم لے رہے ہیں اور ہمیں اس لعنت سے نوجوان نسل کو دور رکھنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں اور اس کا استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کرنا ہر شہری کا فرض ہے تاکہ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ واک کے دوران تاجروں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر منشیات فروشوں اور اس کے استعمال کے خلاف تحریریں درج تھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384059

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں