24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومزرعی خبریں’’منصوبہ برائے چاول اور سبزیوں پر زرعی زہروں کی باقیات کی تخفیف‘‘...

’’منصوبہ برائے چاول اور سبزیوں پر زرعی زہروں کی باقیات کی تخفیف‘‘ کے موضوع پر میگا کسان اجتماع کا انعقاد

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔28مئی (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ زراعت پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز لاہور کے زیر اہتمام اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) نارووال فرحان احمد سومرو کی زیر نگرانی بدو ملہی میں "منصوبہ برائے چاول اور سبزیوں پر زرعی زہروں کی باقیات کی تخفیف” کے موضوع پر ایک میگا کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اجتماع میں ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد، ڈائریکٹر زراعت (پی پی) گوجرانوالا ڈویژن تلفورالحسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نارووال افتخار احمد کے علاؤہ ماہرینِ زراعت ، کسانوں اور اسٹیک ہولڈرز کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

- Advertisement -

ماہرین کی طرف سے کسانوں کو چاول کی منظور شدہ اقسام، زہروں کی باقیات سے پاک پیداوار کے حصول بلخصوص دھان کی فصل پر ممنوعہ زہروں، دھان کی فصل کے نقصان دہ کیڑے، بیماریاں، ان کی پہچان اور تدارک، دھان ایکسپورٹ کے مسائل، زہروں کی باقیات اور سدباب پر تفصیلی لیکچرز دئیے گئے۔ چاول اور سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کی باقیات کو کم کرنے، پی ایچ آئی اور دیگر مروجہ مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

کاشتکاروں کو زہروں سے پاک محفوظ دھان کی پیداوار لینے کے متعلق شعور اجاگر کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نارووال افتخار احمد نے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ سکیموں اور کسان کارڈ کے حصول اور فوائد کے بارے تفصیلی گفتگو کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602496

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں