منظم انداز میں بریگزٹ کے لیے ابھی بہت کام باقی ہے، جرمن چانسلر

63

برلن۔14 فروری(اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے منظم انداز میں اخراج کے لیے ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ انہوں نے یہ بات جرمن دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔انجیلا مرکل نے کہا کہ جرمنی اور دیگر ریاستوں کو ابھی تک افسوس ہے کہ برطانیہ نے اپنے لیے یونین سے اخراج کا فیصلہ کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر لندن اپنے لیے مناسب طور پر بریگزٹ کا خواہش مند ہے، تو اس کے لیے ابھی بہت کام کیا جانا باقی ہے۔ برطانیہ29 مارچ تک یورپی یونین سے نکل جائے گا۔ لندن میں ملکی پارلیمان نے ابھی تک مے حکومت کے برسلز کے ساتھ طے پانے والے بریگزٹ معاہدے کی منظوری نہیں دی۔