31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںمنظم ڈکیت گینگ کے 4ڈاکو گرفتار، نقدی، 1.65 ملین مالیت کا قیمتی...

منظم ڈکیت گینگ کے 4ڈاکو گرفتار، نقدی، 1.65 ملین مالیت کا قیمتی سامان ضبط کر لیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):کیپٹل پولیس ٹیم نے لوہی بھیر میں متعدد دکانوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم ڈکیت گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرکے 1.65 ملین مالیت کا مسروقہ سامان نقدی، موبائل فونز ایک موٹر سائیکل، گھڑیاں اور ڈی وی آر سسٹم برآمد کر لیا۔اتوار کو ایک اہلکار نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت محمد حسنین، احتشام، ذیشان اور سمیر کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیاب آپریشن وفاقی دارالحکومت میں منظم مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف ایک اہم پیش رفت ہے۔ ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کی تیز رفتاری اور پیشہ وارانہ کارروائی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے اور منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کر رہی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595708

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں