26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومشوبزمنفرد کالم نگار،شاعراور دانشور منوبھائی کایوم پیدائش کل منایا جائے گا

منفرد کالم نگار،شاعراور دانشور منوبھائی کایوم پیدائش کل منایا جائے گا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 05 فروری (اے پی پی):صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز کے حامل منفرد کالم نگار،شاعراور دانشور منوبھائی کا یوم پیدائش کل جمعرات کو منایا جائے گا۔6فروری1933کو وزیرآباد میں پیدا ہونے والے منوبھائی کا اصلی نام منیر احمد قریشی تھا۔

وہ ایک منفرد کالم نگار،شاعراور دانشور تھے۔ انہوں نے اپنے کالم گریبان کی بدولت بہت شہرت حاصل کی۔ وہ ترقی پسند نظریات رکھتے تھے اور انہوں نے جو کالم سامراجی اور استحصالی قوتوں کے خلاف لکھے وہ اپنی مثال آپ تھے۔

- Advertisement -

وہ روزنامہ امروزمیں کئی برس تک کالم لکھتے رہے بعد میں وہ کچھ اور اخبارات کیلئے بھی بڑی باقاعدگی سے لکھتے رہے۔ 2007 میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا جبکہ 23مارچ کو انہیں ہلال امتیاز بھی دیا گیا ۔ منو بھائی 19جنوری 2018 کو لاہور میں وفات پاگئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=556509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں