منڈی بہائو الدین جلسے کے بعد اپوزیشن والوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ

122
مینڈیٹ سے انحراف کرنے والے اراکین اسمبلی کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا ، مسرت جمشید چیمہ

لاہور۔20فروری (اے پی پی):تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ منڈی بہائو الدین کے جلسے میں عوام کی غیر معمولی تعداد دیکھ کر اپوزیشن والوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں،جلسے کی ناکامی کا جھوٹا پراپیگنڈا نہ کرنے پر لیگی ترجمانوں کی ڈانٹ ڈپٹ ہو رہی ہے۔

اتوار کو جاری اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ شریف برادران بیساکھیوں کے سہارے سیاست میں آئے اس لئے انہیں ہر طر ف بیساکھیاں ہی نظر آتی ہیں،لیگی ترجمان جس طرح اپنی قیادت کا دفاع کرتے ہیں ہمیں ان سے ہمدردی ہے۔