اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کی رات اور 30 جولائی کے دوران شدید بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد،کوہاٹ،کرک، ہنگو،ٹانک، مری، گلیات اورکشمیر کے مقامی /بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سیالکوٹ نوشہرہ اور پشاورکے نشیبی علا قے …
منگل کی رات اور 30 جولائی کے دوران شدید بارش کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں مقامی بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کی رات اور 30 جولائی کے دوران شدید بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد،کوہاٹ،کرک، ہنگو،ٹانک، مری، گلیات اورکشمیر کے مقامی /بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سیالکوٹ نوشہرہ اور پشاورکے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے،خیبرپختونخوا کے پہا ڑی علا قوں ، گلگت بلتستان،کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں، سولر پینلز وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل (بدھ کو) کشمیر ، خیبر پختونخوا، با لا ئی /وسطی پنجاب، اسلا م آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے بارش کی توقع ہے اس دوران کشمیر،شمالی مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کےجنو بی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر گڑھی دوپٹہ 32، کوٹلی 20، راولاکوٹ 07، مظفر آباد (شہر 04، ایئرپورٹ 02)، پنجاب: مری 14، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 07، سٹی 06)، جہلم 05، نارووال 02، منگلا اور گجرات میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو46، دالبندین اورنوکنڈی میں45سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









