اولان باتور۔8نومبر (اے پی پی):منگولیا میں شدید برف باری کی وجہ سے 60 فیصد علاقہ برف سے ڈھک گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگولیا کے ادارہ برائے قومی ایمرجنسی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اس سال ملک سخت سردی کا سامنا کرے گا۔
گزشتہ ہفتے برفانی طوفان کی وجہ سے 8 چرواہے مارے گئے۔ منگولیا میں موم سرما کا دورانیہ طویل ہونے کے علاوہ درجہ حرارت منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتاہے ۔