منگولیا کے کچھ حصوں میں موسم گرما میں خلاف معمول برف باری اور بارشیں

226
Snowfall
Snowfall

اولان باتور۔21جون (اے پی پی):منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور سمیت کچھ حصوں میں موسم گرما میں برف باری اور بارشیں ہو رہی ہیں جو معمول سے ہٹ کر ہیں۔ شنہوا کے مطابق جمعرات کی صبح سے ملک کے مشرقی، مغربی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہو رہی ہیں جس کے بعد جمعہ کی صبح دارالحکومت اور کچھ دیگر علاقوں میں برف باری شروع ہو گئی۔

منگولیا میں گرمیوں میں برف باری غیر معمولی قرار دی جارہی ہے۔منگولیا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے عوام سے غیر معمولی موسمی حالات کے پیش نظر اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق موسم کی غیر مستحکم صورتحال ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔