33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمنگھوپیر پولیس کی کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار،اسلحہ وانڈین گٹکا برآمد

منگھوپیر پولیس کی کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار،اسلحہ وانڈین گٹکا برآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 22 اپریل (اے پی پی):منگھوپیر پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائمزاور گٹکے کی سپلائی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن،موبائل فونز،154پیکٹ انڈین آداب، 43پیکٹ انڈین سفینہ گٹکا اورنقدی برآمد کرلی۔منگل کو پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں رانا شاہد ولد شفیق احمد اورعمران ولد نیک محمد شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کوعزیز بروہی گوٹھ اور نادرن بائی پاس کے قریب سے گرفتارکیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585990

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں