17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمنہاج القرآن علما کونسل لاہور کے زیر اہتمام شہدائے بدر کانفرنس کا...

منہاج القرآن علما کونسل لاہور کے زیر اہتمام شہدائے بدر کانفرنس کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔18مارچ (اے پی پی):منہاج القرآن علما کونسل لاہور کے زیر اہتمام منگل کے روز یہاں شہدائے بدر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے ناظمِ اعلی نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر اور صدر منہاج القرآن علما کونسل علامہ مفتی غلام اصغر صدیقی سمیت دیگر علمائے کرام نے خطابات کئے۔علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر نے غزوہ بدر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ معرکہ حق و باطل کا پہلا اور فیصلہ کن معرکہ تھا، جس میں قلیل تعداد میں مسلمان ایمان اور توکل کی قوت سے فتح یاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر ہمیں اتحاد، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، جس کی آج کے دور میں اشد ضرورت ہے۔

علامہ مفتی غلام اصغر صدیقی نے شہدائے بدر کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ نفوسِ قدسیہ ہیں جنہیں خود اللہ تعالی نے "اصحابِ بدر” کے عظیم مرتبے سے سرفراز فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ اس معرکے میں اللہ کی مدد اور نصرت مسلمانوں کے شامل حال تھی، جس نے ثابت کر دیا کہ کامیابی کا انحصار تعداد اور وسائل پر نہیں بلکہ ایمان کی مضبوطی اور اللہ پر کامل بھروسے پر ہے۔ کانفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، مفتی خلیل حنفی ،علامہ مفتی محمد رفیق القادری سمیت جید علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں علما، مشائخ اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں امت مسلمہ کی سلامتی اور ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573984

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں