سیالکوٹ۔30مئی (اے پی پی):سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایس ڈبلیو ایم سی)کے منیجر ایڈمن ایچ آر شرجیل بشیر نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت یونین کونسل کوٹلی بہرام کا ہنگامی دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے صفائی کو یقینی بنانے کے لیے سپر وائزر اور زونل انچارج کو ہدایات جاری کیں اور ورکرز کی حاضری بھی چیک کی ۔ایس ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیم کی جانب سے یونین کونسلزکے تمام کوڑا پوائنٹس کی صفائی کو یقینی بنانے کے بعد چونا کاری بھی کی گئی ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد صفائی کو یقینی بنانا اور کمیونیکیشن موبیلائزیشن ونگ کی فیلڈ میں متحرک ٹیم کا آگاہی مہم کے پمفلٹ تقسیم کرنا اور مناسب و ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔صفائی سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1139 اور واٹس ایپ نمبر 03179994240 پر رابطہ کریں۔