
اے پی پی اور رومانیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی ایگرپریس کے درمیان خبروں کے دو طرفہ تبادلے کے لیے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط
رومانیہ ایک اہم ملک ہے ‘معاہد ہ سے ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی
منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک کی دستخط کے موقع پر گفتگو
اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) اور رومانیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی ایگرپریس کے درمیان خبروں کے دو طرفہ تبادلے کے لیے جمعرات کویہاں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے‘ وزارت اطلاعات و نشریات میں معاہدے پر اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک اور رومانیہ کے سفیر ایمیلیان آئیون نے دستخط کیے اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید ‘سیکرٹری اطلاعات سید عمران گردیزی بھی موجود تھے ۔