منیجنگ ڈائریکٹر” اے پی پی“ مسعود ملک کی زیر صدارت بیورو چیفس اور سٹیشن انچارجز کا ایک روزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے بیورو چیفس اور سٹیشن انچارجز کا ایک روزہ اجلاس قومی خبر رساں ادارے کے ادارتی کام کو مزید بہتر بنانے اور صحیح خطوط پر استوار کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بیورو سربراہان پر زور دیا کہ وہ بالخصوص تعلیم، صحت اور …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے بیورو چیفس اور سٹیشن انچارجز کا ایک روزہ اجلاس قومی خبر رساں ادارے کے ادارتی کام کو مزید بہتر بنانے اور صحیح خطوط پر استوار کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بیورو سربراہان پر زور دیا کہ وہ بالخصوص تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں حکومت کی ترقیاتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے والی خبروں کی سبسکرائبرز تک تیز ترسیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بیورو چیفس اور سٹیشن منیجرز کو ہدایت کی کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کو اجاگر کریں۔ اجلاس میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، حیدرآباد، فیصل آباد اور راولپنڈی کے بیورو چیفس کے علاوہ ملتان، بہاولپور، سرگودھا، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، آزاد جموں وکشمیر، سکھر، گلگت اور لاڑکانہ کے سٹیشن انچارجز نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن، ڈائریکٹر نیوز، چیف نیوز ایڈیٹر اور انچارج اردو سروس بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں تبادلہ خیال کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ قومی خبر رساں ادارہ کا طرہ امتیاز سبسکرائبرز کو مستند اور قابل اعتماد خبریں فراہم کرنا ہے اور یہ اپنا اعزاز آئندہ بھی برقرار رکھے گا۔ اجلاس میں بیورو چیفس اور سٹیشن منیجرز کو پرنٹ سبسکرائبرز کی ضروریات کے مطابق مقامی اور قومی خبروں کی مناسب اور فوری ایڈیٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

Leave a Reply