منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی کا میڈیا کے شعبہ میں ترکی کے ساتھ تعاون میں اضافہ کےلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور ۔ مسعود ملک کی ترک نیوز ایجنسی اناطولو کے ریجنل ڈائریکٹر یلماز یامن کے ساتھ بات چیت

166
APP01-03 ISLAMABAD: June 03 – Managing Director APP Masood Malik presenting souvenir to Regional Director Anatolia News Agency Yilmaz Yaman during his visit to APP Headquarters. APP photo Afzaal Chaudhry

اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے ترکی کے ساتھ میڈیا کے شعبہ میں تعاون میں اضافہ کےلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جمعہ کو یہاں ترک نیوز ایجنسی اناطولو کے ریجنل ڈائریکٹر یلماز یامن جو ترک نیوز ایجنسی کے نئے علاقائی دفتر کا افتتاح کرنے کے لئے یہاں آئے ہیں،کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک نیوز ایجنسی کے نئے ریجنل آفس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔ منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اے پی پی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اناطولو نیوز ایجنسی کے ریجنل ڈائریکٹر یلماز یامن نے اے پی پی اور ترک نیوز ایجنسی کے درمیان خبروں کے تبادلے کا جائزہ لیا اور کہا کہ ترک نیوز ایجنسی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔