22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںمنیجنگ ڈائریکٹر سیندک میٹلز لمیٹڈ کی برطرفی کمپنی کے مروجہ قوانین اور...

منیجنگ ڈائریکٹر سیندک میٹلز لمیٹڈ کی برطرفی کمپنی کے مروجہ قوانین اور سروس رولز کے مطابق کی گئی ہے، وزارت توانائی

- Advertisement -

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر سیندک میٹلز لمیٹڈ کی برطرفی کمپنی کے مروجہ قوانین اور سروس رولز کے مطابق کی گئی ہے۔ وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن ) کی جانب سے پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے رٹ پٹیشن نمبر 2479/2023 ، 6 ااکتوبر 2023 کے اپنے فیصلے کے ذریعے چار اداروں جس میں وزیراعظم آفس، پٹرولیم ڈویژن، اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان اور ایس ای سی پی شامل ہیں، ہدایت کی تھی کہ منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایم ایل کی تقرری کے معاملے کا جائزہ لیں۔

اس فیصلے کی پیروی میں منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کا قانونی طور پر وزارتوں/ ڈویژنوں کی جانب سے جائزہ لیا گیا۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈویژن کے نوٹس میں آیا ہے کہ ایم ڈی سیندک میٹلز لمیٹڈ (ایس ایم ایل) کو ہٹانے کے حوالے سے گردش کرنے والی کچھ خبریں اس معاملے کو لسانی، ریاستی اور صوبائی عنصر کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس کی مذمت کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہیں اور کسی فرد کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق عمل سے مشروط ہے،اس لئے ایس ایم ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی سطح پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418905

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں