منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس نے پناہ گاہوںکے معیار کو بہتر بنانے اور”احساس، کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کے تحت معیار ی اور صاف ستھرا کھانا مہیا کرنے کے لیے اہم اجلاسوں کی صدارت کی

60

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس نے پناہ گاہوں کے معیار کو بہتر بنانے اور”احساس، کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کے تحت معیار ی اور صاف ستھرا کھانا مہیا کرنے کے لیے اہم اجلاسوں کی صدارت کی ۔وہ پناہ گاہوں میں کام کرنے والے افسران اور عملے اور سیلانی ویلفئر ٹرسٹ کے نمائندگان سے ملے اور انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا۔ پناہ گاہوں کے عملے سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ یہاں رہائش پذیر اور کھانے کے لیے آنے والے مستحقین کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور ان کے لیے محفوظ ، آرام دہ اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ایم۔ڈی پاکستان بیت المال نے سیلانی ویلفئر کے عملے کو بھی ہدایات جاری کیں کہ ”کوئی بھوکا نہ سوئے ” پروگرام کے تحت مستحقین کو موبائل گاڑیوں پرحفظان صحت کے اصولون کے تحت تیار کردہ کھانا فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے مزید تاکید کہ فراہم کردہ کھانا ہفتہ وار فہرست کے مطابق ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احساس پروگرام کے تحت معاشرے کے مجبور اور لاچار افراد کی ہر ممکن دادرسی یقینی بنانے کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحقین کو بہترین انداز میں سہولیات اور باعزت ماحول میں صاف ستھرے کھانے کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گی۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس نے اس موقع پر کہا کہ پناہ گاہوں کے معیار کو بہتر بنانے اور یہاں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے وہ خودتمام عملے سے رابطے میں رہیں گے اور مراکز کا دورہ کرتے رہیں گے۔