28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتجارتی خبریںمنیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آئی سی کی قیادت میں وفد کا سیالکوٹ...

منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آئی سی کی قیادت میں وفد کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ،میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 03 جولائی (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آئی سی سدرہ یونس، سی ای او اربن یونٹ امان انور قدوائی کی قیادت میں وفد نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کا دورہ کیا اور سیالکوٹ میں میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک،سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر وہاب جہانگیر اور نائب صدر سیالکوٹ چیمبر شیخ عامر مجید نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر صدر سیالکوٹ چیمبر عبدالغفور ملک نے کہا کہ میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام سیالکوٹ کی تجارت،معیشت اور ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔ میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے سے صارفین کا اعتماد بحال ہو گا اور مصنوعات کو وسیع پیمانے پر ایکسپورٹ کیا جا سکے گا، جس سے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی اشیاء فروخت کرنے اور زرمبادلہ کمانے کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

- Advertisement -

صدر سیالکوٹ چیمبر نے کہا کہ میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام سے منظم طریقے سے مجموعی طور پر مصنوعات اور پیداوار کے معیار میں بہتر ی آئے گی اور صارفین کی شکایات میں کمی کا باعث بنے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آئی سی سدرہ یونس نے لیبارٹری کے قیام کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ درست ، اعلی معیار ، تیز اور قابل اعتماد ٹیسٹ پیداوار کی سرگرمیوں اور آپریشنل کارکردگی کا بہت اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ٹیسٹوں اور تجزیوں کی ایک سیریز کے ساتھ معیار کا پورا ہونا معیار کی یقین دہانی کے مطالعے کا ایک اہم حصہ ہے۔اجلاس میں موجود سیالکوٹ کے تاجروں نے بین الاقوامی معیار کے مطابق میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے لیے تجاویز پیش کیں۔ جس پر صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سیالکوٹ کے تاجروں اور پی ایس ائی سی کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے قیام کی منظوری دی جو آئندہ مل کر لیبارٹری کے قیام پر کام کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481327

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں